تاثیر6 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
جموں، 06 نومبر:ضلع ڈوڈہ کے میڈیکل بلاک بھدرواہ کے تحت آیوشمان آروگیہ مندر سب سینٹر گٹاسا میں اراضی تنازعہ حل ہونے کے بعد زیر التوا تعمیراتی کام شروع ہونے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
چیف میڈیکل آفیسر ڈوڈہ ڈاکٹر ونود شرما کی ہدایات پر محکمہ صحت اور متعلقہ محکموں کی ایک مشترکہ ٹیم نے مرکز کا دورہ کیا اور اراضی سے متعلق تنازعہ حل کرنے کے لیے متعلقہ فریقین کے ساتھ بات چیت کی۔
مشترکہ ٹیم میں بلاک میڈیکل آفیسر بھدرواہ ڈاکٹر ورشا شرما، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ (ہیلتھ) تنویر احمد، محکمہ تعمیرات عامہ کے جونیئر انجینئر، گرداور اور پٹواری شامل تھے۔ ٹیم کی کوششوں سے تنازعہ حل ہوگیا، جس کے نتیجے میں مرکز کے لیے منظور شدہ کیپیکس منصوبے پر کام شروع کرنے کی راہ صاف ہوگئی ہے۔

