تاثیر22 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) سہسرام بلاک میں واقع اردو مڈل اسکول شاہ جلال پیر سہسرام میں یوم اطفال 2026 کے موقع پر بچوں کے درمیان مقابلے منعقد ہوئے ۔ تقریب تقسیم انعامات آج منعقد ہوئی ۔ پروگرام کی صدارت اسکول کے ہیڈ ماسٹر مسٹر امرجیت سنگھ نے کی اور اس کی نظامت اسکول کے سینئر استاد خطیب احمد نے کی ۔ اس تقریب کے مہمانوں میں سہسرام میونسپل کارپوریشن وارڈ نمبر 33 کی کونسلر نسیمہ خاتون اور وی ایس ایس کے صدر، سکریٹری بے بی تبسم، ممتاز سماجی کارکن اور سہسرام بلاک کے سابق کے آر پی مسٹر بیرسٹر پانڈے، موجودہ کے آر پی مسٹر رام نارائن سنگھ، صدر تعلیم مرکز روہتاس سلطان احمد، اسکول کے تمام اساتذہ، اسکول کے بچے اور دیگر شامل تھے ۔ کلاس 6 سے 8 کے کوئز میں کہکشاں انجم نے پہلا، ثناء تبسم نے دوسرا اور خوشنما پروین نے تیسرا پوزیشن حاصل کیا ۔ کلاس 3 سے 5 میں گلفشاں پروین نے پہلا، رومی خاتون نے دوسرا اور فلک ناز نے تیسرا پوزیشن حاصل کیا ۔ تمام جیتنے والے مقابلوں کے بچوں کو مومنٹو اور یادگاری نشانات سے نوازا گیا ۔

