دیہی ترقی کی وزارت کی ’نئی چیتنا 5.0‘ مہم 25 نومبر سے شروع ہوگی

تاثیر23 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 23 نومبر: دیہی ترقی کی وزارت خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر 25 نومبر کو قومی صنفی مہم ’نئی چیتنا: پہل بدلاؤ کی‘ کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز کرے گی۔ دین دیال انتیودیہ یوجنا، قومی دیہی روزگار مشن (ڈی اے وائی-این آر ایل ایم) کے تحت چلائی جانے والی یہ ایک ماہ طویل مہم 23 دسمبر 2026 تک ملک بھر میں جاری رہے گی۔
مہم کے افتتاح کے موقع پر 15 وزارتوں اور محکموں کی مشترکہ بین الوزارتی مشاورتی ہدایات بھی جاری کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ تشدد سے پاک گاؤں کی پہل کے لیے چار فریقوں کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) بھی جاری کی جائے گی۔
مرکزی وزیر برائے دیہی ترقی و زراعت اور کسانوں کی بہبود شیوراج سنگھ چوہان مہم کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر برائے خواتین و اطفال کی بہبود انّ پورنا دیوی اور دیہی ترقی کے وزیر مملکت کملیش پاسوان بھی موجود رہیں گے۔ پروگرام دوپہر دو بجے نئی دہلی کے پوسا واقع نیشنل ایگریکلچرل سائنس کمپلیکس کے بھارت رتن سی سبرامنیم آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔