خفیہ شعبہ کی رپورٹ پربنگلہ دیش میں دو پولیس افسر گرفتار

تاثیر26 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

ڈھاکہ (بنگلہ دیش)، 26 نومبر : ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس (ڈی ایم پی) کے خفیہ شعبے نے دو پولیس افسروں کو گرفتار کیا ہے۔ ان میں 25ویں بیچ کے افسر محمد ابوالکلام آزاد اور 33ویں بیچ کے محمد رقیب الحسن شامل ہیں۔
ڈی ایم پی کے ایڈیشنل کمشنر (خفیہ) شفیق الاسلام نے بتایا کہ بنگلہ دیش کے بین الاقوامی جرائم ٹریبونل نے ابوالکلام آزاد کی گرفتاری کی درخواست بھیجی تھی۔ پرتھم آلو، ڈھاکہ ٹریبیون اور دی ڈیلی اسٹار کی رپورٹوں کے مطابق اسلام نے رقیب الحسن کی گرفتاری کی وجوہات کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دیں۔
انہوں نے بتایا کہ ابوالحسن پر گوپال گنج میں حالیہ تشدد میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ وہ اسپیشل رسپانس بٹالین-14 کی بھیرَب کمپنی میں کمپنی کمانڈر کے طور پر تعینات تھے۔ ان کا آبائی گھر گوپال گنج کے مقصودپور سب ضلع کے گووندپور میں ہے۔ رقیب الحسن بھی گوپال گنج کے رہنے والے ہیں۔
اس دوران بھارت میں مقیم معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کی وطن واپسی کے ارادے کے اعلان اور عوامی لیگ کی ہڑتال کے دوران تشدد کے خدشے کے پیش نظر پولیس نے سکیورٹی بڑھا دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اندرونی معلومات افشا کرنے اور حالیہ توڑ پھوڑ کے واقعات میں مبینہ ملی بھگت کے سلسلے میں کچھ مزید پولیس افسروں کے نام سامنے آئے ہیں۔