تاثیر5 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
( منہاج عالم) نما می گنگے پروگرام کے تحت گنگا اتہاس-2026 کے موقع پر ضلع بھاگلپور کی نگر پنچایت کہلگاؤں کے گنگا گھاٹ پر جوش و جذبے اور عقیدت کے ساتھ مختلف پروگرام منعقد کیے گئے۔اس موقع پر گنگا گھاٹ کو خوبصورت رنگولی اور چراغوں سے سجایا گیا، جہاں عہدیداروں، عوامی نمائندوں اور مقامی شہریوں نے اجتماعی طور پر چراغ روشن کر کے ماں گنگا کے تئیں اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔پروگرام کا بنیادی مقصد لوگوں کو گنگا کے ثقافتی، روحانی اور ماحولیاتی اہمیت سے روشناس کرانا اور ندی کو صاف رکھنے کی ترغیب دینا تھا۔تمام شرکاء نے گنگا کی صفائی اور روانی کو برقرار رکھنے اور گنگا کے تحفظ کو ایک عوامی تحریک بنانے کا عہد کیا۔

