تاثیر27 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
بھاگلپور، 27 نومبر:بہار کے بھاگلپور میں واقع تلکا مانجھی بھاگلپور یونیورسٹی کے شعبہ? نفسیات میں منعقد ہونے والی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس سے قبل جمعہ کے روزطلبہ تنظیموں نے زبردست احتجاج کیا۔ کانفرنس میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (ا?ر ایس ایس) کے علاقائی سربراہ ارون سنگھ کی مجوزہ شرکت کی اطلاع ملنے پر طلبہ ا?ر جے ڈی اور ا?ئسا کے کارکنوں نے سخت اعتراض ظاہر کیا اور یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق 27 نومبر سے شروع ہونے والی اس بین الاقوامی کانفرنس کا موضوع ’ہندوستانی علمی روایت اور پائیدار ترقی کے اہداف‘ رکھا گیا ہے۔ کانفرنس میں ا?ر ایس ایس عہدیدار کی شرکت کی خبر ملتے ہی دونوں طلبہ تنظیموں کے کارکنان یونیورسٹی کے کیریئر گائیڈنس سینٹر کے باہر جمع ہوگئے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں تختیاں اٹھا رکھی تھیں، جن پر ’’یونیورسٹی کو ا?ر ایس ایس کا چراگاہ بنانا بند کرو‘‘ جیسے نعرے درج تھے۔
واضح رہے کہ اس کانفرنس کو لے کر پہلے سے ہی تنازع جاری تھا۔ اس سے قبل بھی بعض طلبہ تنظیموں نے ا?ر ایس ایس کی ذیلی تنظیم ’شکشا سنسکرتی اتھان نیاس‘ کی کانفرنس میں شمولیت پر اعتراض کرتے ہوئے اسے تعلیمی پروگرام سے الگ رکھنے کا مطالبہ کیا تھا۔

