تاثیر27 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
جموں, 27 نومبر: جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر رہنما اور ماہر تعلیم شہاب الحق بٹ نے 30 نومبر سے 28 فروری تک سرمائی تعطیلات کے اعلان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں شہاب الحق نے کہا کہ زیادہ بلندی والے اور برف سے متاثرہ علاقوں میں طویل سرمائی تعطیلات کا فیصلہ قابلِ فہم ہے، تاہم دیگر کئی علاقوں میں موجودہ موسم اسکولوں کے معمول کے مطابق کام کرنے کے لیے سازگار ہے۔ ایسے علاقوں میں تقریباً تین ماہ کی تعطیلات سے طلبہ کا قیمتی تعلیمی وقت ضائع ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرمائی تعطیلات کا فیصلہ علاقائی موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جانا چاہیے تاکہ جہاں موسم سازگار ہو وہاں اسکول جاری رکھے جا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خراب موسم اور دیگر ناگزیر وجوہات کے باعث طلبہ پہلے ہی سال کے دوران کافی تدریسی وقت سے محروم رہتے ہیں۔

