تاثیر،۹مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
بھوجپور، 8 مارچ :اپنے دوست کے ساتھ سسرال جارہا نوجوان بھوجپور کے بہیا چوراستہ کے قریب اس وقت حادثہ کا شکار ہوگیا، جب ایک بے قابو ٹرک نے بائک کو ٹکر مار دی۔ ٹکر لگنے کے بعد زخمی دونوں نوجوانوں کو بہیا پی ایچ سی میں داخل کرایا گیا۔ ان کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں آرہ صدر اسپتال ریفر کیا گیا لیکن دونوں نوجوانوں نے راستہ میں ہی دم توڑ دیا۔
حادثے کے شکار ہوئے دونوں نوجوان بکسر ضلع کے بگن گولاتھانہ علاقے کے بڑاھی گاو?ں کے رہنے والے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ ننھو یادو کا بیٹا سونا لال یادو اپنے ہی گاو?ں کے منبھرن یادو کے بیٹے راہل یادو کے ساتھ بھوجپور ضلع کے سونبرسا میں اپنی سسرال جا رہا تھا۔ تب ہی بہیا چوراستہ کے قریب ٹرک نے بائک کو اپنی زد میں لے لیا۔
ٹرک کی ٹکر کے بعد دونوں نوجوان سڑک پر گر کر شدید زخمی ہو گئے۔ مقامی لوگوں نے دونوں زخمیوں کو بہیا کے پی ایچ سی میں داخل کرایا۔ دونوں کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹر نے انہیں آرہ صدر اسپتال ریفر کر دیا۔ دونوں کو ایمبولینس کے ذریعے صدر اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی دونوں نے دم توڑ دیا۔

