تاثیر ۴ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی،04ستمبر: ہندوستان کے اسٹار پہلوان بجرنگ پونیا اور ونیش پھوگاٹ ہریانہ اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ ذرائع کے مطابق ان دونوں کا ٹکٹ کانگریس سے تقریباً کنفرم ہوچکا ہے۔ اس سے پہلے آج ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے ملاقات کی تھی۔ اس میٹنگ کے بعد یہ پختہ یقین تھا کہ بجرنگ پونیا اور ونیش پھوگاٹ اکھاڑہ کے بعد انتخابی میدان میں اپنی قسمت آزمائیں گے۔فی الحال ذرائع سے سامنے آ رہی معلومات کے مطابق بجرنگ پونیا بدلی سے الیکشن لڑیں گے۔ وہیں ونیش پھوگاٹ جولانہ سے الیکشن لڑیں گی۔ ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ کچھ دنوں سے قیاس آرائی تھی کہ پہلوان ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا اسمبلی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ لیکن آج اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ یہ دونوں الیکشن لڑیں گے۔