تاثیر ۱۲ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 12 ستمبر: مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری کا آج انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 72 برس تھی۔ وہ کافی عرصے سے علیل تھے اور سینے میں درد کی شکایت کے بعد انہیں دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں داخل کرایا گیا تھا۔ یچوری کی دیکھ بھال ایمس کے ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہو رہی تھی۔
ایمس میں یچوری کوریسپیریٹری سپورٹ پر رکھا گیا تھا۔ یچوری نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز 1974 میں لبرل فیڈریشن آف انڈیا سے کیا۔ اس کے بعد وہ مارکسی کمیونسٹ پارٹی میں شامل ہو گئے۔