امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر کا صومالی دار الحکومت کا خفیہ دورہ

تاثیر  02  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نیویارک،02نومبر:امریکی انٹیلی جنس ایجنسی [سی آئی اے] کے ڈائریکٹر ولیم برنز نے حال ہی میں صومالیہ کے دار االحکومت موگادیشو کا خفیہ دورہ کیا۔ اس بات کا انکشاف الصومال الجدید” ویب سائٹ نے آج ہفتے کے روز کیا ہے۔برنز نے جمعرات کے روز کئے گئے اس دورے میں صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمود سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صومالیہ کی انٹیلی جنس اور نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر عبد الل? سنبلوشی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں فریقین نے صومالیہ اور امریکا کے درمیان شراکت داری، انٹیلی جنس تعاون اور انسداد دہشت گردی کی حکمت عملیوں کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ اس کے علاوہ براعظم افریقا میں قائم کشیدگی کا موضوع بھی زیر بحث آیا۔