تاثیر 02 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ممبئی، 2 نومبر: ہندوستانی وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت نے ہفتہ کو وانکھیڑے اسٹیڈیم میں تین میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے دن نیوزی لینڈ کے خلاف میزبان ٹیم کے لیے تیز ترین نصف سنچری اسکور کی۔پنت نے 36 گیندوں میں 50 رنز مکمل کیے۔ انہوں نے 59 گیندوں پر 60 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں آٹھ چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ بائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے 101.69 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ اوپنر یشسوی جیسوال کے نام تھا جنہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف جاری تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
ان دو کھلاڑیوں کے علاوہ دو اور کھلاڑی بھی ہیں جو اس سے پہلے یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ ہربھجن سنگھ نے 2010 میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا، جب انہوں نے 42 گیندوں میں نصف سنچری اسکور کی تھی۔