تاثیر 27 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
جموں, 27 نومبر:ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے چیئرمین دھننتر سنگھ اور ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ہروِیندر سنگھ نے جائی ویلی کا دورہ کیا اور علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور سردیوں کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس دورے کا مقصد جے ویلی کو سال بھر کے سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دینا اور بنیادی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانا تھا۔حکام نے سیاحتی ڈھانچے، رابطہ سڑکوں اور دیگر ضروری خدمات کا معائنہ کیا تاکہ سردیوں کے دوران علاقے میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔ اس موقع پر انہوں نے مقامی عوام سے بھی ملاقات کی، ان کی شکایات اور تجاویز سنی، اور علاقے کی ترقی کے لیے مزید اقدامات کرنے پر زور دیا۔