اردو خالص ہندوستانی زبان ہے،حکومت بہار اس کے فروغ کیلئے پابند عہد : ڈاکٹر ایس سدھارتھ

تاثیر 24  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ،24اپریل:محکمہ کابینہ سکریٹریٹ، اردو ڈائرکٹوریٹ، بہار، پٹنہ کے زیر انتظام چل رہے اردو لرننگ سینٹر کے ذریعے اردو سیکھ چکے 72اردو لرنرس کو 24 اپریل2024ء￿ بروزجمعرات اردو لرننگ کورس کی سند اور میمنٹو دیا گیا۔اردو لرننگ تقسیم اسناد تقریب آڈیٹوریم، فنیشور ناتھ رینو ہندی بھون، نزد آکاش وانی، چھجو باغ،پٹنہ میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت ڈاکٹر ایس. سدھارتھ،ایڈیشنل چیف سکریٹری،محکمہ کابینہ سکریٹریٹ،بہار،پٹنہ نے کی۔تقریب کاآغاز شمع افروزی کے ذریعہ ہوا۔ اردو لرننگ تقسیم اسناد تقریب میں اردو ڈائرکٹوریٹ کے فعال ڈائرکٹر ایس ایم پرویز عالم نے تمام مہمانوں،سبھی اردو لرنرس اور میڈیا کے نمائندگان کا تہہ دل سے استقبال کیا اور تمام تر مصروفیات کے باوجود اس پروگرام میں شریک ہونے کے لئے سبھی لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔
ڈائرکٹر موصوف نیاپنے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ اردو زبان دنیا کی تمام اہم زبانو ں میں سے ایک ہے۔اس کی پیدائش اسی ملک ہندوستان میں ہوئی۔یہیں پلی ،بڑھی اور پروان چڑھی۔مختلف مذاہب اور رسم و رواج کے ماننے اور اپنانے والے لوگ اردو زبان کے ذریعہ ایک دوسرے کے قریب آئے۔اردو کا دامن رامائن، مہابھارت،گیتا، بائبل، بودھ ساہتیہ، قرآن، گرو گرنتھ صاحب اور دوسری مقدس کتابوں کے ترجموں سے مالا مال ہے۔ اپنی بے شمار خصوصیات کی وجہ سے ہندی کی طرح اردو بھی اپنے ملک میں لگاتار ترقی کر رہی ہے اور آج بھی سبھی مذاہب کے ماننے والے ادیب و شاعر اردو کی ترقی میں مصروف ہیں۔اردو زبان و ادب کی خدمت کرنے والوں میں مسلمانوں کے شانہ بہ شانہ ہندوئوں، سکھوں اور عیسائیوں کی فہرست طویل ہے۔
ا?نند نارائن مْلاّ، پنڈت رتن ناتھ سرشار، پنڈت دَیاشنکر نسیم، راجندر سنگھ بیدی، رگھو پتی سہائے فراق گورکھ پوری، منشی پریم چند، کرشن چندر، کنہیا لال کپور، وغیرہ جیسے سینکڑوںعاشقانِ اردونے بھی اس زبان کو فروغ میں اپنا خونِ جگر صرف کیا ہے۔ڈائرکٹر موصوف نے مزید کہا کہ یہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ اردو بہار کی دوسری سرکاری زبان ہے۔ حکومتِ بہار کی کوشش ہے کہ ہندی کے ساتھ ساتھ اردو بھی ریاست کی دوسری سرکاری زبان کی حیثیت سے دفتری اور تعلیمی سطح پر خوب پھلے اور پھولے۔اس کے لئے اردو ڈائرکٹوریٹ کے ذریعہ کئی طرح کے پروگرام چلائے جا رہے ہیں۔ انہیں پروگراموں میں اردو لرننگ کورس بھی شامل ہے۔
پروگرام کی شروعات بہار قانون ساز کونسل کی راج بھاشا کمیٹی کی سفارش اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی منظوری کے بعد ہوئی تھی۔یومیہ دو گھنٹے کے حساب سے کل 70 دنوں کے ماڈیول کے مطابق تیار’’ اردو ا?موزی کورس‘‘ کے ذریعہ اب تک متعدد افسران و ملازمین کے ساتھ ساتھ شعر و ادب ، صحافت، وکالت ، تعلیم اور سماجی خدمات سے وابستہ سینکڑوں غیر اردو داں شخصیتوں نے اردو پڑھنا، لکھنا اور صحیح تلفظ کے ساتھ بہت ہی آسانی کے ساتھ بولنا سیکھا ہے۔ایسی شخصیتوں میں انڈین ایڈ منسٹریٹو سروس کے سنیئر افسران جیسے وندنا کنی ، دیپک آنند، رچنا پاٹِل، گوپال مینا،آئی پی ایس کیکیشرما وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔ ان ناموں کے علاوہ بہت سی شخصیات ہیں جنہوں نے اردو ڈائرکٹوریٹ سے اردو سیکھ کر اردو ا?بادی میں اضافہ کیا ہے۔
صدارتی خطبہ پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر ایس. سدھارتھ،ایڈیشنل چیف سکریٹری،محکمہ کابینہ سکریٹریٹ،بہار،پٹنہ نے سبھی مہمانوں کا استقبال اور خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بہار محکمہ کابینہ سکریٹریٹ ، اردو ڈائرکٹوریٹ پٹنہ کے توسط سے اردو کے فروغ کے لئے کئی طرح کے پروگرام چلائے جاتے ہیں جن میں آن لائن اردو لرنگ کلاس بے حد اہم ہیں۔ آن لائن اردو لرننگ کلاس کے آٹھویں بیچ کے سبھی کامیاب لرنرس کو اردو سیکھنے پرمیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بہار ملک کی پہلی ریاست ہے جہاں آن لائن موڈ میں بہار اور ملک کی دیگر ریاستوں سے اردو سیکھنے کا شوقین اردو سیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اردو خالص ہندستانی زبان ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی سرپرستی میں صرف ریاست بہار ہی نہیں بلکہ ملکی سطح پر اردو کے فروغ و تشہیر اور ترقی کے لئے اردو ڈائرکٹوریٹ کام کر رہا ہے جس کی ستائش پورے ملک میں ہو رہی ہے۔موصوف نے مزید کہا کہ اردو زبان ہندستانی زبان ہے۔ریاست بہار کی دوسری سرکاری زبان ہے۔ کوئی بھی انسان کے جذبات و خیالات کے اظہار کا ذریعہ ہوتی ہیں۔ یہ کسی کسی خاص مذہب اور سرحد کی محتاج نہیں ہوتی۔ انہوں نے اردو لرنرس کے روشن مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس سے قبل مہمان اعزازی کی حیثیت سے شریک سْمن کمار،ڈائرکٹر بشمول ایڈیشنل سکریٹری،محکمہ (راج بھاشا) کابینہ سکریٹریٹ،بہار،پٹنہ نے کہا کہ اردو اور ہندی دونوں خالص ہندستانی زبان ہے۔ یہیں پیدا ہوئی اور دونوں زبان ایک ہی جگہ سے نکلی ، فروغ پائی اور ہر دلعزیز بن گئی۔ ہندی اور اردو کو الگ نہیں کیا جا سکتا۔ دونوں زبان میں ایک دوسرے کے الفاظ استعمال ہوتے ہیں۔ اردو میں عربی اور فارسی کی ا?میزش ہے اور ہندی میں سنسکرت کی ا?میزش ہے۔ جسے ہر کوئی سمجھتا اور بولتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بات ذہن میں ہونی چاہئے کہ کوئی بھی زبان کسی مذہب یا فرقے کی نہیں ہوتی۔ موصوف نے اردو کے فروغ کے لئے ڈائرکٹر اور اردو ڈائرکٹوریٹ کی سرگرمیوں اور کارکردگیوں کی بھر پور ستائش کرتے ہوئے کہا کہ میں ان کی خدمات کا قائل اور معترف ہوں۔
وِنے کمار،ایڈیشنل سکریٹری،محکمہ تعمیر عمارت بشمول ڈائرکٹر، باپو ٹاور،پٹنہ نے کہا کہ اردو زبان میں ہندستان کی تہذیب اور ثقافت پوشیدہ ہے۔ہندستان کے تہذیب اور ثقافت کی اگر بات کریں تو اردو زبان کے بغیر بات پوری نہیں ہو سکتی۔زبان کو کسی بھی حال میں مذہب سے نہیں جوڑا جانا چاہئے۔ اردو ہندی زبان میں کوئی فرق نہیں۔ ہم بولیں تو ہندی اور ا?پ بولیں تو اردو ،بس رسم الخط کا فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی میٹھی اور پیاری اردو زبان کی تعلیم کو اسکولوں میں لازمی قرار دیا جانا چاہئے۔محمد نور عالم،سابق انسٹرکٹر، اردو لرننگ سینٹر، اردو ڈائرکٹوریٹ اور اکزکیوٹیو ایڈیٹر، روزنامہ ’تاثیر‘،پٹنہ نے اردو اور ہندی زبان کے رشتہ کے حوالے سے بیش قیمتی باتیں کہیں۔ انہوں نے کہا کہ اردو اس لئے سیکھنی چاہئے تاکہ ان کی ہندی زبان بھی درست ہو جائے۔ جو لوگ دونوں زبان جانتے ہیں ان کی اردو اور ہندی دونوں خوبصورت اور بہتر ہوتی ہے۔ نیلانشو رنجن نے کہا کہ میں نے اردو ڈائرکٹوریٹ سے 2016 میں ا?ف لائن اردو سیکھی تھی۔

یہ زبان نہایت میٹھی اور شیریں زبان ہے۔ یہ محبت، تہذیب اور شائستگی کی زبان ہے۔ سنجے کمار کندن نے کہا کہ اردو زبان کی محبت اور جنون نے ملک کے گوشے گوشے سے لوگوں کو کھینچ لایا ہے۔ واقعی اس زبان میں جادو ہے۔ انہوں نے اردو ڈائرکٹوریٹ کی سرگرمیوں او رکارگزاریوں کا بھر پور ستائش کی۔ انہوں نے اردو لرنرس کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ا?پ نے اردو زبان جو سیکھی ہے۔ اس کی حفاظت کریں۔ اپنے روز مرہ کی زندگی میں اس زبان کا استعمال کریں۔ اردو لکھنا پڑھنا جاری رکھیں تب ہی ا?پ اپنے اندر اس زبان کو زندہ رکھ پائیں گے۔ اردولرنرس میں سے ا?نند بھاردواج ، ریتو راج،ا?لوک ا?نند، برج موہن، چیتنیہ چندن، راج کما ر پرساد گپتا، ششما چوبے، پون کمار، کیلاش پرساد گپتا، راجیش رجک نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کئے۔
واضح ہو کہ 70دنوں کے کلاس میں اردو پڑھنے ،لکھنے اور صحیح تلفظ کے ساتھ بولنے کے اردو لرننگ کورس کو مکمل کرنے کے بعد سبھی اردو سیکھنے والوں کا امتحان لیا گیا تھا اور امتحان میں کامیاب ہونے والے سبھی لرنرس کو اردو لرننگ کورس کی سند اورساتھ میں میمینٹو دیا گیا۔ تقریب کی نظامت محمد ہاشم نے بحسن و خوبی انجام دی۔ ڈائرکٹر ایس ایم پرویز عالم کے تشکراتی کلمات پر تقریب اختتام پذیر ہوا۔