پلوامہ، کولگام اور شوپیاں میں 3 سرگرم دہشت گردوں کے 3 رہائشی مکانات مسمار

تاثیر 26  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

سرینگر، 26 اپریل:جنوبی کشمیر کے تین اضلاع میں ہفتہ کو لشکر طیبہ کے دہشت گردوں کے تین مزید مکانات کو مسمار کر دیا گیا، جن پر پہلگام حملے میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مورن پلوامہ کے دہشت گرد احسان الحق شیخ کے ایک مکان کو حکام نے مسمار کر دیا ہے۔ اسی طرح کولگام میں دہشت گرد ذاکر احمد گنیہ (2023 سے سرگرم) کا گھر ایک دھماکے سے تباہ کر دیا گیا۔وہیں شوپیاں میں چوٹی پورہ میں دہشت گرد شاہد احمد کٹے کا گھر بھی تباہ کر دیا گیا۔ وہ 2022 سے سرگرم ہے۔اسے پہلے کل، پہلگام حملے میں ملوث ہونے کے منظر عام پر آنے کے بعد دو دہشت گردوں آصف احمد شیخ ترال اور عادل ٹھوکر بجبہاڑہ کے مکانات کو مسمار کر دیا گیا۔