آئی جی ایل نے صارفین کو جھٹکا دے دیا، سی این جی کی قیمت میں اضافہ

تاثیر 3 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 3 مئی: اندر پرستھ گیس لمیٹڈ (آئی جی ایل) نے ایک بار پھر کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کو مہنگا کر دیا ہے۔ کمپنی نے آج سی این جی کی قیمت میں ایک روپے فی کلو اضافہ کر دیا۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد اب دارالحکومت دہلی میں 1 کلوگرام سی این جی کی قیمت 77.09 روپے ہو گئی ہے، جب کہ پہلے اس کی قیمت 76.09 روپے فی کلو تھی۔
آئی جی ایل کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے بعد دہلی کے علاوہ نوئیڈا میں سی این جی 85.70 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ اسی طرح غازی آباد میں بھی سی این جی کی قیمت 85.70 روپے فی کلو ہے۔ اس کے علاوہ گروگرام میں سی این جی 83.12 روپے فی کلو، کانپور میں 89.92 روپے فی کلو اور میرٹھ میں 87.08 روپے فی کلو کی قیمت پر دستیاب ہے۔