تاثیر 30 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 30 جون: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں ایک فیکٹری میں آتشزدگی کے المناک واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ اس حادثے میں کئی لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور کئی زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پورا ملک ان کے ساتھ کھڑا ہے۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم مودی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ہے۔ انہوں نے اس حادثے میں جان گنوانے والے ہر فرد کے لواحقین کو وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے 2 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا دینے کا اعلان کیا ہے۔ زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی امداد دی جائے گی۔

