ریاستی درجے کی بحالی میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہئے ۔عمر عبداللہ

تاثیر 21 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جموں، 21 اپریل: جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مرکز سے ریاست کا درجہ بحال کرنے کے حوالے سے واضح ٹائم لائن دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ مزید تاخیر کا شکار نہیں ہونا چاہیے کیونکہ عوام نے انتخابات میں اس کے حق میں ووٹ دیا تھا اور یہ ایک اہم وعدہ بھی تھا۔ راجوری کے نوشہرہ میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے جموں و کشمیر کے عوام سے ریاستی درجہ بحال کرنے کا وعدہ کیا تھا، جس کے تحت پہلے حد بندی، پھر انتخابات اور اس کے بعد ریاستی درجہ دینے کی بات کی گئی تھی، تاہم اب اس وعدے سے پیچھے ہٹا جا رہا ہے۔