تاثیر 8 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
واشنگٹن،08مئی:امریکی سفیر مائیک والٹز نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو کنٹرول کرنے کے لیے ایران کا نیا نظام انتہائی خطرناک ہے۔مائیک والٹز نے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی ایران کے خلاف امریکا کی قرارداد سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور قطر کی حمایت یافتہ اس قرارداد میں ایران سے آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں ہٹانے، جہازوں پر حملے بند کرنے اور ٹول ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔اْنہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں ایرانی اقدامات بنیادی سمندری قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں، جس سے پوری دنیا متاثر ہو گی۔

