مغربی بنگال میں پہلی بی جے پی حکومت کی تشکیل، سویندو ادھیکاری کے ساتھ پانچ وزراء نے حلف لیا

تاثیر 9 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کولکاتہ، 9 مئی: مغربی بنگال میں بی جے پی کی پہلی حکومت کی حلف برداری کی تقریب ہفتہ کو کولکاتہ کے تاریخی بریگیڈ پریڈ گراو¿نڈ میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے زیر اقتدار ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور سینئر لیڈران موجود تھے۔
سویندو ادھیکاری نے بی جے پی لیجسلیٹو پارٹی کے لیڈر منتخب ہونے کے بعد مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ ان کے ساتھ پانچ وزراء نے بھی حلف لیا۔ نئی بی جے پی حکومت کی پہلی کابینہ شمالی بنگال اور جنوبی بنگال دونوں کی نمائندگی کرتی ہے۔ قبائلی، متوا اور راج بنشی برادریوں کے رہنماو¿ں کو بھی کابینہ میں جگہ ملی۔
جن لیڈروں نے سویندو ادھیکاری کے ساتھ وزیر کے طور پر حلف لیا ان میں دلیپ گھوش، اگنی مترا پال، اشوک کیرتنیا، نشیتھ پرمانک، اور خودی رام توڈو شامل ہیں۔ تاہم، ابھی تک پورٹ فولیو کی تقسیم کو حتمی شکل نہیں دی گئی ہے۔
وزیر اعلی سویندو ادھیکاری بھوانی پور اور نندی گرام سیٹیں جیت کر اسمبلی پہنچے۔ دلیپ گھوش نے کھڑگپور صدر، اگنی مترا پال نے آسنسول جنوبی، اشوک کیرتنیا نے بنگاو¿ں نارتھ، خودیرام ٹوڈو نے رانی باندھ، اور نشیتھ پرمانک نے ماتھا بھانگا سیٹ سے جیت درج کی ہے۔

تاہم ابھی تک مکمل کابینہ تشکیل نہیں دی گئی۔ سویندو سے توقع ہے کہ وہ جلد ہی اپنی کابینہ میں توسیع کریں گے۔