تاثیر 10 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
شنگھائی،10مئی: دیپیکا کماری، انکیتا بھگت اور کمکم موہود کی ہندوستانی خواتین کی ریکرو ٹیم نے اتوار کو یہاں تیر اندازی ورلڈ کپ کے دوسرے مرحلے میں میزبان چین کو شوٹ آف میں شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا۔ سنسنی خیز فائنل میں بھارت نے پہلا سیٹ جیتا لیکن چین نے واپسی کرتے ہوئے میچ برابر کردیا۔ چار سیٹوں کے بعد اسکور برابر ہونے پر شوٹ آف کہا گیا۔
ہندوستانی تینوں نے اہم لمحات میں اپنا حوصلہ برقرار رکھا اور 5-4 (28-26) سے کامیابی حاصل کی۔ تجربہ کار دیپیکا نے دباؤ میں رہتے ہوئے فائنل شوٹ آف ایرو پر اہم نو پوائنٹس حاصل کر کے ہندوستان کو 2021 کے بعد اپنا پہلا ورلڈ کپ گولڈ میڈل دلایا۔ اس سے قبل ہندوستان نے سیمی فائنل میں ریکارڈ توڑ 10 بار کے اولمپک چمپئن جنوبی کوریا کو شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا تھا۔ ٹورنامنٹ میں یہ ہندوستان کا دوسرا تمغہ ہے۔

