بارسلونا نے ریئل میڈرڈ کو 2-0 سے شکست دے کر لا لیگا خطاب جیت لیا

تاثیر 11 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بارسلونا، 11 مئی: بارسلونا نے اتوار کی رات ایل کلاسیکو میں روایتی حریف ریئل میڈرڈ کو 2-0 سے شکست دے کر 2025-26 لا لیگا کا خطاب جیت لیا۔ بارسلونا نے کیمپ نو ؤمیں شروع سے ہی میچ پر غلبہ بنائے رکھا اور جیت کے ساتھ ہی اپنے 29 واں لا لیگاخطاب کو یقینی بنایا۔
ہانسی فلک کی ٹیم اب ٹیبل پر 91 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، جو دوسرے نمبر پر موجود ریئل میڈرڈ سے 14 پوائنٹس آگے پہنچ چکی ہے۔ سیزن میں اب صرف تین میچ باقی ہیں،اس صورتحال میں ریئل میڈرڈ کے لیے بارسلونا کو پکڑ پانا ناممکن ہو گیا ہے۔وہیں ولاریئل، اس دوران، 69 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
بارسلونا میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ نظر آیا۔ مارکس راشفورڈ نے نویں منٹ میں شاندار فری کک کے ذریعے ٹیم کو برتری دلائی۔ انٹونیو روڈیگر کے ذریعہ باکس کے باہر فیران ٹوریس پر فاول کرنے کے بعد ملے موقع کو راشفورڈ نے بہترین طریقے سے گول میں تبدیل کر دیا۔
نو منٹ بعد، بارسلونا نے اپنی برتری کو دگنا کر دیی جب ڈینی اولمو نے فرمین لوپیز کے کراس سے شاندار بیک ہیل پاس دیا،جس پر فیران ٹوریس نے زبردست شاٹ لگا کر گول کر دیا۔