’ ویلکم ٹو دی جنگل ‘ کے ساتھ لوٹیں گے اکشے کمار،شیئرکیا پوسٹر

تاثیر 13 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

ممبئی،اکشے کمار نے اپنی آنے والی فلم’ ویلکم ٹو دی جنگل‘ کے حوالے سے ایک اہم اپ ڈیٹ شیئر کیا ہے۔ طویل عرصے سے سرخیوں میں رہی اس فلم کا شائقین کوبے صبری سے انتظار تھا۔ اب، اداکار نے خود اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ’ بھوت بنگلہ‘ کے بعد ان کی اگلی ریلیز ’ ویلکم ٹو دی جنگل‘ ہوگی۔ فلم کی ہدایت کاری احمد خان کررہے ہیں اور اس کی شوٹنگ 2023 میں شروع ہوئی تھی۔