تمل ناڈو کابینہ میں دوبارہ توسیع، وی سی کے اور آئی یو ایم ایلکوملی نمائندگی

تاثیر 22 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

چنئی، 22 مئی:تمل ناڈو کے وزیر اعلی جوزف وجے کی حکومت نے جمعہ کو کابینہ میں ایک اور توسیع کی۔ اتحاد ی جماعتوں ودوتھلائی چروتھائیگل کچی (وی سی کے) کے رہنما ونی آرسو اور انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) کے رہنما شاہجہان نے نئے وزراء کے طور پر حلف لیا۔
تمل ناڈو کے گورنر راجندر وشواناتھ ارلیکر نے چنئی کے گنڈی واقع راج بھون میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں دونوں رہنماؤں کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ وزیر اعلیٰ جوزف وجے سمیت حکومت اور اتحادی جماعتوں کے کئی سینئر لیڈران تقریب میں موجود تھے۔
تامل ناڈو ویٹری کزگم (ٹی وی کے) حالیہ اسمبلی انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ اس کے بعد پارٹی نے اپنے اتحادیوں کی حمایت سے حکومت بنائی۔ حکومت کے قیام کے بعد سے کابینہ میں اتحادیوں کو نمائندگی دینے کا مطالبہ بڑھتا جا رہا ہے۔