نیویارک کی سینیٹ نے 15 اگست 2026 کو ہندوستانی یوم آزادی قرار دینے کی قرارداد منظور

تاثیر 03 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نیویارک، 3 جون: امریکی ریاست نیویارک کی سینیٹ نے ہندوستانی یوم آزادی کے حوالے سے ایک تاریخی قرارداد منظور کر لی ہے۔ سینیٹ کی قرارداد (نمبر 1935) نے ریاستی گورنر کیتھی ہوچول سے اس برس 15 اگست 2026 کو ریاست میں’’ہندوستان کا یوم آزادی‘‘اعلان کرنے کی اپیل کی۔ اس موقع پر قانون سازوں نے مہاتما گاندھی کی وراثت کو یاد کیا اور امریکہ میں ہندوستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے تعاون کی تعریف کی۔
نیویارک سینیٹ کی ویب سائٹ پر دستیاب تفصیلات کے مطابق،اس قانون ساز ادارے نے 15 اگست 2026 کو ہندوستان کے یوم آزادی کے طور پرمنظوری دینے کے لیے ایک قرارداد منظور کی ہے۔ یہ تاریخی اقدام ہندوستان اور امریکہ کے درمیان بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک تعلقات اور نیویارک میں ہندوستانی کمیونٹی کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور شراکت کی عکاسی کرتا ہے۔