تاثیر 03 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
پریاگ راج، 3 جون: اتر پردیش کے پریاگ راج ضلع کے یمناپار کے گھورپور تھانہ علاقے میں واقع بھیٹا گاؤں میں بدھ کی صبح ایک شخص کا سرکچل کر قتل کر دیاگیا۔اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی۔
یمنا نگر کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس وویک چندر یادو نے بتایا کہ گھور پور تھانہ علاقے کے بھیٹا گاؤں کے رہنے والے راجیش کمار پرجاپتی کو بدھ کی صبح 3 سے 4 بجے کے درمیان نامعلوم حملہ آوروں نے اس کا سر اینٹوں اور پتھروں سے مار کر قتل کر دیا۔ اطلاع ملنے پر تھانہگھورپور کے اعلیٰ افسران جائے وقوعہ پر پہنچے اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

