تاثیر 07 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 6 جون: بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ہفتہ کو 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک جاپان کے ایچی ناگویا میں منعقد ہونے والے 2026 ایشین گیمز کے لیے ہندوستانی مردوں کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا۔شریئس ائیر کو سوریہ کمار یادو کی جگہ 15 رکنی ہندوستانی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اس سال ہندوستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹائٹل دلانے والے سوریہ کمار یادو کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔15 سالہ بلے باز ویبھو سوریہ ونشی کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ویبھو نے انڈین پریمیئر لیگ 2026 میں تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے راجستھان رائلز کے لیے 16 میچوں میں 776 رنز بنائے اور پورے سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔

