تاثیر 16 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کولہاپور، 15 جون: مراٹھا ریزرویشن تحریک کے سرکردہ رہنما منوج جرانگے نے کہا ہے کہ ستارا اور کولہاپور گزٹ کے مکمل نفاذ کے لیے مراٹھا سماج کو متحد ہو کر جدوجہد کرنی ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس مراٹھی عوام کے مفاد میں کام کر رہے ہیں۔ کولہاپور کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے منوج جرانگے نے کہا کہ انہوں نے شری امبابائی مندر میں حاضری دی اور بعد ازاں نئے راجواڑے میں جا کر رکنِ پارلیمنٹ شاہو مہاراج سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران مراٹھا برادری کو بلا امتیاز ریزرویشن فراہم کرنے اور کولہاپور گزٹ کے نفاذ سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

