تاثیر 18 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
اینٹیگوا، 17 جون: ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کے خلاف آئندہ دو میچوں کی گھریلو ٹیسٹ سیریز کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ تیز گیند باز الزاری جوزف اور شمر جوزف کی انجری کے بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ وکٹ کیپر بلے باز جوشووا ڈی سلوا اور عامر جنگو کو بھی واپس بلا یا گیا ہے۔
الزاری اور شمر گزشتہ سال ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران انجری کے باعثٹیم سے باہر ہو گئے تھے۔ دونوں نے آخری بار 2025 میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ ان کی واپسی سے ویسٹ انڈیز کے تیز گیندبازی اٹیک کو تقویت ملی، جس میں کیمار روچ اور جےڈن سیلز بھی شامل ہیں۔
جوشووا ڈی سلوا وکٹ کیپر کے کردار میں واپس آئے۔ وہ گھریلو کرکٹ میں متاثر کن رہے ہیں، حالیہ ویسٹ انڈیز چیمپئن شپ میں سات اننگز میں 413 رن بنا کر ٹورنامنٹ کے سب سے کامیاب بلے باز رہے ۔

