راجوری کے گمبھیر مغلاں علاقے میں جاری آپریشن شیروالی 36 ویں روز میں داخل

تاثیر 27 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جموں، 27 جون : راجوری ضلع کے گمبھیر مغلاں علاقے کے دوریمیل جنگلات میں جاری آپریشن شیروالی ہفتہ کو اپنے 36ویں روز میں داخل ہوگیا۔ جموں و کشمیر پولیس سمیت مختلف سیکورٹی ایجنسیاں دہشت گردوں کی تلاش کے لیے مسلسل کارروائیاں انجام دے رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ وسیع پیمانے پر انسدادِ دہشت گردی آپریشن گزشتہ ماہ مئی کے آخر میں شروع کیا گیا تھا، جس کا مقصد دوریمیل-گمبھیر مغلاں کے دشوار گزار پہاڑی اور جنگلاتی علاقوں میں چھپے مسلح دراندازوں اور دہشت گردوں کا سراغ لگا کر انہیں بے اثر کرنا ہے۔