اترپردیش میں تین روزہ یوپی ٹی ای ٹی امتحان کے پہلے دن کی پہلی شفٹ پرامن طریقے سے اختتام پذیر

تاثیر 2 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

لکھنؤ، 2 جولائی: اتر پردیش ایجوکیشن سروس سلیکشن کمیشن، پریاگ راج کے ذریعہ منعقدہ اساتذہ کی اہلیت کے امتحان (یو پی ٹی ای ٹی-2026) کا آج پہلا دن ہے۔ پہلے دن کے امتحان کی پہلی شفٹ پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوئی۔ دوسری شفٹ دوپہر ڈھائی بجے سے شام پانچ بجے تک ہوگی۔ اس کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر پرشانت کمار نے کہا کہ امتحانات لکھنؤ، کانپور، جونپور سمیت ریاست کے 60 اضلاع کے 955 امتحانی مراکز پر منعقد ہو رہے ہیں۔ امتحان میں کل 19 لاکھ 94 ہزار 661 رجسٹرڈ امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ اپر پرائمری لیول (کلاس 6 سے 8) کے امیدواروں کا امتحان آج یکم جولائی اور 3 جولائی کی پہلی شفٹ دونوں شفٹوں میں لیا جائے گا، جبکہ پرائمری لیول (کلاس 1 سے 5) کے امیدواروں کا امتحان 3 جولائی کی دوسری اور 4 جولائی کی پہلی شفٹ میں لیا جا رہا ہے۔