معروف ماہرِ تعلیم امیتابھ دتہ کی سالگرہ پر شاندار تقریب، مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

تاثیر 8 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

ہوڑہ: ممتاز ماہرِ تعلیم، مغربی بنگال کے معروف سماجوادی رہنما اور ماریہ گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے سربراہ امیتابھ دتہ کی سالگرہ کے موقع پر ہوڑہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صحافیوں، ماہرینِ تعلیم، سماجی کارکنوں اور مختلف سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں نے شرکت کرکے انہیں مبارکباد پیش کی۔
ہوڑہ پریس کلب کی جانب سے صدر شلیشور پانڈا، نائب صدر بانی برت کرار، جنرل سکریٹری سجیت کمار پال، جوائنٹ سکریٹری سوربھ سنگھ، انجنا ڈے، گھنٹو گوپال منڈل، ابھیجیت بندو پادھیائے، ترون کمار منڈل، سبھاشیش پال، ڈاکٹر بپل کمار گھوش، ارپیتا گھوش سمیت متعدد اراکین نے امیتابھ دتہ کو نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی علمی، تعلیمی اور سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔اس موقع پر جماعتی وابستگی سے بالاتر ہوکر ہوڑہ صدر کے ممتاز بی جے پی رہنما ڈاکٹر سجئے پالیت، سابق بائیں محاذ کے رکنِ اسمبلی ارپ رائے، سی پی آئی (ایم) کے رہنما امتیاز احمد، کانگریس رہنما سومن ڈے، کانگریس کی خاتون رہنما اپرنا ڈے سمیت متعدد سماجوادی رہنما اور بڑی تعداد میں ماہرینِ تعلیم بھی موجود تھے۔شرکاء نے امیتابھ دتہ کی تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات، سماجی ہم آہنگی کے فروغ اور نوجوان نسل کی رہنمائی میں ان کے کردار کو سراہتے ہوئے ان کی درازیٔ عمر، صحت و کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔