تاثیر 17 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
حاجی پور: (شرافت خان) سڑک حادثات کی روک تھام اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو فروغ دینے کے مقصد سے ضلع ویشالی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ شبھانک مشرا نے حاجی پور کے رام آشیش چوک پر خصوصی ٹریفک بیداری مہم چلائی۔ اس موقع پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلا رہے افراد کو روک کر انہیں ہیلمٹ تقسیم کیے گئے اور آئندہ ہمیشہ ہیلمٹ پہن کر ہی دو پہیہ گاڑی چلانے کی ہدایت دی گئی۔ ایس پی نے کہا کہ ہیلمٹ صرف قانونی تقاضا نہیں بلکہ حادثے کی صورت میں انسانی جان بچانے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔ شبھانک مشرا نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں، دو پہیہ گاڑی چلاتے وقت لازماً ہیلمٹ اور چار پہیہ گاڑی میں سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ محفوظ ٹریفک نظام کی تشکیل میں عوام کا تعاون نہایت ضروری ہے اور قوانین پر عمل کرکے سڑک حادثات میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔

