تاثیر 29 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
پالم پور، 29 جولائی:سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر شانتا کمار نے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ’لوک تنتر کو بھیڑتنتر‘( جمہوریت کو ہجومیت) میں تبدیل ہونے سے روکنے کے لیے اجتماعی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعات سے انہیں تشویش ہے کہ شاید ملک کی جمہوریت ہجومیت کی شکل میں تبدیل ہو رہی ہے۔
بدھ کو جاری ایک بیان میں شانتا کمار نے کہا کہ پیپر لیک اور بدعنوانی کے خلاف طویل عرصے سے جاری لڑائی میں دو اہم فیصلے لیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا نے پیپر لیک کو روکنے کے لیے ایک تاریخی اور سخت قانون پاس کیا ہے، جس کا وہ خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے اس قانون کی حمایت کے لیے تمام اپوزیشن جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیپر لیک جیسے سنگین جرائم کو مؤثر طریقے سے روکے گا۔

