تاثیر 01 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کشی نگر،یکم اگست : اترپردیش میں کشی نگر ضلع کے نیبوا نورنگیا تھانہ علاقے کے دوبولی گاؤں کے قریب برساتی نہر میں ڈوبنے والی تین بچیوں کی لاشیں ہفتہ کی صبح برآمد کر لی گئیں۔ جمعہ کی شام تقریباً 4 بجے پیش آنے والے اس حادثے کے بعد پولیس، انتظامیہ اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں مسلسل بچاؤ کاموں میں مصروف تھیں۔ تقریباً 12 گھنٹے تک جاری رہنے والے سرچ آپریشن کے بعد تینوں بچیوں کی لاشیں نہر سے نکال لی گئیں۔
معلومات کے مطابق جمعہ کی شام کھیلتے ہوئے تینوںبچیاں ایک پل کے قریب چلی گئیں اورتینوں اس پر بیٹھ گئیں۔ اچانک وہ اپنا توازن کھو بیٹھیں اور برساتی نالے میں جا گریں۔ تیز بہاو کی وجہ سے وہ دیکھتے ہی دیکھتے پانی میں لاپتہ ہو گئیں۔

