تاثیر 10 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
فرخ آباد، 10 اگست: اتر پردیش کے فرخ آباد ضلع میں کانوڑ یاترا کے دوران پیش آئے دو الگ الگ سڑک حادثات میں ایک خاتون سمیت تین کانوڑ یاتریوں کی موت ہوگئی۔ محمد آباد علاقے میں ہوائی پٹی کے قریب حادثے میں خاتون سمیت دو کانوڑ یاتریوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا، جبکہ راج پور علاقے کے ڈبری کے قریب ٹریکٹر کی زد میں آنے سے 22 سالہ کانوڑ یاتری کی موت ہوگئی۔
محمد آباد کوتوالی علاقے میں ہوائی پٹی کے قریب کانوڑ یاتری حادثے کا شکار ہوئے۔ مین پوری کے جنگ پورہ کی رہنے والی گرجا دیوی زوجہ رام لڑیت اور بیور تھانہ علاقے کے کھاکیتال کے رہنے والے رشیبھ ولد مایا پرکاش اپنے ساتھیوں کے ساتھ کانوڑ لے کر مارکنڈ مندر میں جل چڑھانے جا رہے تھے۔

