مدھوسودن پور تھانہ کے تحت 8.44 گرام براؤن شوگر کے ساتھ 5 تشکر گرفتار

تاثیر 19 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بھاگلپور( منہاج عالم )ضلع کے مدھوسودن پور تھانہ علاقے میں پولیس نے منسر گاؤں میں چھاپہ مار کر 8.44 گرام براؤن شوگر کے ساتھ پانچ مبینہ اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔ یہ کارروائی “سوستھ یووا، سوستھ بھاگلپور” مہم کے تحت کی گئی۔بھاگلپور کے سٹی ایس پی اتولیش جھا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ بادل یادو کے باغ میں بنی جھوپڑی میں منشیات کی خرید و فروخت ہو رہی ہے۔ پولیس نے وہاں چھاپہ مار کر بادل کمار، متھلیش کمار، گوتم کمار، ٹنکو شاہ اور سنجے کمار کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے درج ذیل سامان برآمد کیا:براؤن شوگر: 8.44 گرام موبائل فون: 6 نقد رقم: 8,330 روپے موٹر سائیکل: 2 عدد پولیس فی الحال گرفتار افراد سے پوچھ گچھ کر رہی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ براؤن شوگر کہاں سے لائی گئی تھی اور اس نیٹ ورک میں کون کون سے دیگر افراد شامل ہیں۔