تاثیر 19 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
مقامی بلاک حلقہ کے پیغمبر پور نوٹولیا میں سی پی ایم کی جانب سے سنیل چوپال کی صدارت میں اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سی پی ایم کے ضلع سکریٹری اویناش کمار ٹھاکر منٹو نے کہا کہ بغیر متبادل انتظام کے غریبوں کے گھروں کو اجاڑنے کی کارروائی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیغمبر پور کے بے گھر خاندانوں کو پہلے باسگیت پرچہ، رہائش اور بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔کسان سبھا کے سابق ضلع صدر سدھیر کانت مشرا نے کہا کہ پیغمبر پور کے سیکڑوں غریب خاندان گزشتہ 25 برسوں سے وہاں آباد ہیں۔ بغیر متبادل انتظام کے انہیں ہٹانے کی کوشش کے خلاف 21 اگست کو سنگھواڑہ بلاک و آنچل دفتر کا گھیراؤکی جائے گی۔ ضلع وزیر دلیپ بھگت نے کہا کہ غریبوں کو اجاڑنے کی کارروائی کے خلاف وسیع جدوجہد کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں راشن، منریگا میں 200 دن کام، مزدوری کی ادائیگی، سماجی تحفظ پنشن، رہائش، صحت، تعلیم اور روزگار سمیت مختلف مطالبات اٹھائے گئے۔ سی پی ایم آنچل سکریٹری انیل مہاراج نے سنگھواڑہ نگر پنچایت کے وارڈ نمبر 9 میں پروٹیکشن وال کی تعمیر میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ اجلاس سے سنیل چوپال، جیوچ چوپال سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا

