تاثیر 26 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ہاتھرس (یوپی)، 26 اگست: اتر پردیش میں ضلع ہاتھرس کے قصبہ سعد آباد میں بڑی دھوم دھام اور مذہبی جوش و خروش کے درمیان بارہ وفات کا جلوس نکالا گیا۔ جلوس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اونٹ، گھوڑے، رکشہ اور بڑے جھنڈے جلوس کی خاص کشش تھے۔ جلوس شہر کے اہم بازاروں اور مختلف راستوں سے گزرا، جہاں لوگوں نے مذہبی جوش و خروش کے ساتھ جلوس کا استقبال کیا۔

