تاثیر 27 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 27 اگست: مرکزی حکومت کے نمائندے کی حیثیت سے مرکزی وزیر جے پی نڈا نے جمعرات کو ذات پر مبنی ریزرویشن میں اصلاحات کے مطالبے کو لے کر 21 اگست کو ہونے والے احتجاج سے وابستہ نمائندوں سے بات چیت کی۔
مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈا نے آج ایکس پر اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ جنتر منتر پر ہونے والے احتجاج کے بعد پہلے سے طے شدہ وقت کے مطابق ہرش دوبے، رنبہادر سنگھ چوہان، مرتیونجے پاٹھک اور ٹیم کے ارکان کے ساتھ خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی۔ اس سلسلے میں ہم جلد ہی دوبارہ ملاقات کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ جنتر منتر پر ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کے احتجاج کے بعد طلبہ کے درمیان ذات پر مبنی ریزرویشن میں اصلاحات کے مطالبے کو لے کر تحریک شروع ہوئی۔ اسی سلسلے میں 21 اگست کو دہلی کے جنتر منتر پر دھرنا مظاہرہ کیا گیا تھا۔

