امریکہ کے نائب صدر وینس نے کہا، تنازع ختم کرنا ایران پر منحصر

تاثیر 04 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

واشنگٹن، 04 ستمبر:امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ ختم ہونے کی کوئی مدت مقرر نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھ ماہ قبل امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ فضائی حملوں سے شروع ہونے والے اس تنازع کو ختم کرنا ایران پر منحصر ہے۔ وینس نے کہا کہ موجودہ تصادم کو ’’جنگ‘‘ بھی نہیں کہا جانا چاہیے کیونکہ ’’فعال لڑائی‘‘ کئی ماہ پہلے ہی ختم ہوچکی ہے۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق، وینس نے جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں ایک پروگرام کے دوران ایران جنگ کے حوالے سے یہ ردعمل دیا۔ وینس نے کہا کہ فی الحال ایرانیوں کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’صدر کا موقف بالکل واضح ہے۔ ہم ایران سے بات نہیں کر رہے ہیں اور ہم اس وقت تک ان سے بات نہیں کریں گے جب تک وہ تجارتی جہازوں پر فائرنگ بند نہیں کردیتے۔‘‘