تاثیر 19 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
رانچی، 19 ستمبر: رانچی کے بڑگائیں علاقے کی 8.86 ایکڑ زمین سے متعلق معاملے میں وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو اب 21 ستمبر کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں پیش ہونا ہوگا۔ عدالت نے انہیں ذاتی طور پر یا ورچوئل ذرائع سے پیش ہونے کی اجازت دی ہے۔
ہائی کورٹ سے راحت نہ ملنے کے بعد ہیمنت سورین کو ہفتہ کے روز پی ایم ایل اے عدالت میں پیش ہونا تھا۔ تاہم، ان کے وکیل نے وزیر اعلیٰ کی مصروفیات کا حوالہ دیتے ہوئے ہفتہ کو عدالت میں پیش ہونے سے معذرت کی۔ اس پر خصوصی عدالت کے جج یوگیش کمار نے پیشی کے لیے 21 ستمبر کی تاریخ مقرر کی۔ انہیں اس دن شام چار بجے تک عدالت میں پیش ہونا ہوگا۔

