وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے وزیر اعظم سے غیر رسمی ملاقات کی

تاثیر 26 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 26 ستمبر: اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کو نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے غیر رسمی ملاقات کی۔ اس دوران دونوں رہنماوں کے درمیان مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور وزیر اعظم مودی کی ملاقات کی اطلاع دی۔یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی ’ایکس‘ پر ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دنیا کے سب سے مقبول سیاست دان اور وزیر اعظم نریندر مودی سے نئی دہلی میں غیر رسمی ملاقات کی۔ انہوں نے کہا، ’’آپ کی رہنمائی ’نئے اتر پردیش‘ کی تعمیر کے لیے مجھے ہمیشہ نئی توانائی فراہم کرتی ہے۔‘‘