تاثیر1 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، یکم اکتوبر: مرکزی حکومت کی جانب سے 2 اکتوبر کو ملک بھر میں خصوصی گرام سبھاؤں کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس کا مقصد دیہی ہندوستان میں معیار زندگی کو بہتر بنانا اور مقامی حکمرانی کو بااختیار بنانا ہے۔ اسی کے ساتھ جن یوجنا ابھیان (پی پی سی) 27-2026 ’سب کی یوجنا، سب کا وکاس‘ کا بھی آغاز کیا جائے گا۔
وزارت پنچایتی راج کے مطابق، اس مہم کے تحت گرام پنچایتیں شراکتی اور شواہد پر مبنی منصوبہ بندی کے ذریعے مالی سال 28-2027 کے لیے اپنی گرام پنچایت ڈیولپمنٹ پلان (جی پی ڈی پی) تیار کریں گی۔ خصوصی گرام سبھاؤں میں شہری اور مقامی عوامی نمائندے ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر جمع ہو کر سرکاری اسکیموں کے نفاذ کا جائزہ لیں گے۔ اجلاس میں پنچایت انتی سوچکانک کے ذریعے گاؤں کی کامیابیوں اور خامیوں کا جائزہ لیا جائے گا، جس سے آئندہ مالی سال کے لیے ترقیاتی ترجیحات اور عزم کو حتمی شکل دی جا سکے گی۔

