تاثیر6 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 6 اکتوبر: دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو اور وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے منگل کو ’سیوا سنکلپ ابھیان‘ کے تحت منعقدہ آشا کانفرنس میں صحت خدمات سے متعلق کئی اہم اقدامات کا آغاز کیا۔ اس موقع پر آشا کارکنوں کا ماہانہ اعزازیہ 3 ہزار روپے سے بڑھا کر 6 ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا گیا۔ تقریب تیاگ راج اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی، جس میں وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ بھی موجود تھے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ’سب کو شامل کرتے ہوئے ترقی یافتہ ہندوستان‘ کے وژن کے مطابق دہلی میں صحت خدمات سے متعلق اہم اقدامات شروع کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فرنٹ لائن آشا کارکنوں کے اہم کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کا ماہانہ اعزازیہ 3 ہزار سے بڑھا کر 6 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نوزائیدہ بچوں کی جدید اسکریننگ کے لیے ’انمول‘ اسکیم کو وسعت دی گئی ہے۔

