چناری چوری کے 24 گھنٹے میں ہوئی برآمدگی،7 گرفتار کرگہر چھنتئی واردات میں دو بچے گرفتار

تاثیر17 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

      سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) مورخہ 14 اکتوبر 2026 کی شب میں چناری تھانہ تحت ڈہریاں گاؤں میں واقع بگو بند عمر 55 سال ولد رام درش بند کے بند مکان میں نامعلوم چوروں کی جانب سے چوری کی واردات پیش آئی تھی اور بگو بند کی تحریری بنیاد پر چناری تھانہ مقدمہ نمبر 377/26 مورخہ 15 اکتوبر 2026 تعزیرات ہند 2023 کی دفعہ 331(4)/305 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، اس واقعہ کے ملزمان کے خلاف مزید کارروائی عمل میں آئی ہے، 1 سنجئے بند عمر 20 سال ولد کرشنا عرف ننہک بند، 2 والمیکی کمار عمر 22 سال ولد لال وچن گاؤں ڈیہریا تھانہ چناری ضلع روہتاس کو پولس کی تحویل میں لیا گیا، واقعہ پوچھ گچھ کے دوران ا س نے ملوث ہونے کا اعتراف کیا اور اس اشارے کی بنیاد پر چناری گاندھی چوک میں واقع نیو سوارنیکا جیولری اور برتنوں کی دکان سے مسروقہ سامان برآمد کیا گیا ۔ اس واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان 3 آکاش کمار عمر 19 سال ولد برجو سیٹھ گاندھی چوک چناری، 4 ارون کمار عمر 21 سال ولد رمیش بند گاؤں ڈیہریاں، 5 سروج کمار عمر 19 سال ولد بھوسن بند، 6 سنتوش کمار عمر 32 سال ولد مرحوم رام چندر عرف بٹائی بند، 7 چھوٹن بند عمر 30 سال ولد مادھو بند، تمام گاؤں ڈیہریاں تھانہ چناری ضلع روہتاس کو گرفتار کیا گیا ۔ ان سبھی کے پاس سے بہت سی اشیاء بھی برآمد ہوئیں جن میں دو بڑا گگرا، ایک کلش، ایک بالٹی، ایک کٹھوتی ایک کڑھائی، ایک تھالی ایک پلیٹ، ایک لوٹا، ایک کلش کا ڈھکن، ایک کلچھل، دو گلاس سبھی پیتل کے، دو ہزار روپے نقد شامل ہیں ۔ چھاپہ مار ٹیم میں سب انسپکٹر وکاس کمار، سب انسپکٹر دیومونی یادو، سب انسپکٹر آنند کمار، اسسٹنٹ سب انسپکٹر گڈو کمار و چناری پولس اسٹیشن کی دیگر پولس اور چناری پولس اسٹیشن کے ریزرو گارڈ شامل تھے ۔ اسی طرح روہتاس کے کرگہر پولس اسٹیشن نے مقدمہ نمبر 400/26 مورخہ 11 اکتوبر 2026 کے تحت چھنتئی وارداتوں کو روکنے کے لئے اپنی کارروائی میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ تحقیقات اور دستیاب شواہد کی بنیاد پر پولس نے دو نابالغ مجرموں کو مسروقہ سامان کے ساتھ گرفتار کیا ہے اور انکے خلاف کارروائی بھی کی ہے ۔ ان دونوں ملزمان سے ایک موبائل فون، ایک منگل سوتر، ایک سونے کا جھمکا، ایک سونے کی بالی، ایک چاندی کی پازیب اور ایک درگا جی کا لاکٹ برآمد کیا ہے ۔