کشن گنج میں شراب اسمگلنگ کا انکشاف، 438 لیٹرسے زائد غیر ملکی شراب برآمد، ایک گرفتار

تاثیر25 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کشن گنج، 25 اکتوبر:بہار کے کشن گنج ضلع میں غیر قانونی شراب کے کاروبار کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پٹھاماری تھانہ پولیس نے 438.03 لیٹرغیرملکی شراب برآمد کی ہے۔ پولیس نے شراب لے جانے والی ایک پک اَپ گاڑی کو ضبط کرتے ہوئے اس کے ڈرائیورکو گرفتارکرلیا ہے۔ پولیس اب شراب کی سپلائی کے ذرائع اور اس غیر قانونی کاروبار سے وابستہ دیگر افراد کا سراغ لگانے میں مصروف ہے۔
پولیس کی جانب سے اتوار کے روز جاری پریس ریلیز کے مطابق پولیس سپرنٹنڈنٹ سنتوش کمار کی ہدایت پر ضلع میں غیر قانونی شراب اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف مسلسل گاڑیوں کی جانچ کی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پرپٹھاماری تھانہ علاقے کے امل جھاڑی پٹرول پمپ کے قریب گاڑیوں کی تلاشی لی جا رہی تھی۔
اسی دوران ٹھاکر گنج کی جانب سے آنے والی ایک پک اَپ گاڑی نمبر بی آر 43 جی بی 0936 کے ڈرائیور نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس کو شک ہونے پر گاڑی کو روک کر تلاشی لی گئی، جس کے دوران مجموعی طور پر 438.03 لیٹر غیر ملکی شراب برآمد ہوئی۔ کارروائی کے دوران پولیس نے پک اَپ گاڑی کے ساتھ ایک موبائل فون بھی ضبط کیا۔گرفتار ملزم کی شناخت مدھے پورہ ضلع کے مدھے پورہ تھانہ علاقے کے بکھری گاو?ں کے رہنے والے جیوتش کمار کے طور پر ہوئی ہے۔