تاثیر27 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفٰی) مقامی بلاک حلقہ کے سڑھواڑہ پنچایت میں پیکس انتخاب میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف سڑھواڑہ چوک پر جاری دو روزہ دھرنا منگل کو بات چیت کے بعد ملتوی کر دیا گیا۔ ضلع سے پہنچے اویناش رائے کے ساتھ دھرنے پر بیٹھے دیہی باشندوں کی بات چیت ہوئی۔ اس دوران انہوں نے 15 دنوں کے اندر معاملے کی جانچ کرا کر مناسب کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے بتایا کہ پورے معاملے کی رپورٹ ہیڈکوارٹر کو بھیج دی گئی ہے۔ جلد ہی جانچ کرا کر ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔بات چیت کے بعد سابق سرپنچ راجیش چودھری اور رامانند بھگت نے کہا کہ دیہی باشندوں کو 15 دنوں کے اندر معاملے کی غیر جانب دارانہ جانچ اور مناسب کارروائی کی امید ہے۔ مقررہ مدت میں جانچ نہیں ہونے پر دیہی باشندے نئی حکمت عملی بنا کر آگے کی لڑائی لڑیں گے۔
واضح رہے کہ سڑھواڑہ پیکس صدر اور انتظامی کمیٹی کے اراکین کے انتخاب میں مبینہ بے ضابطگیوں کا الزام لگاتے ہوئے دیہی باشندوں نے پیر سے دو روزہ دھرنا شروع کیا تھا۔ دیہی باشندوں کا الزام ہے کہ انتخاب میں ضابطے کے مطابق تشہیر نہیں کی گئی۔ اس معاملے میں پٹنہ ہائی کورٹ میں بھی عرضی دائر کی گئی ہے۔ دیہی باشندوں نے پورے معاملے کی غیر جانب دارانہ جانچ کر کے قصورواروں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

