شیوراج سنگھ چوہان کی والدہ کاشی بائی کا انتقال، جیت میں آج آخری رسومات ادا کی جائیں گی

تاثیر30 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بھوپال، 30 اکتوبر : مرکزی وزیر زراعت و فلاح کسان شیوراج سنگھ چوہان کی والدہ کاشی بائی کا جمعہ کی صبح بھوپال میں واقع آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمز) میں انتقال ہو گیا۔ تقریباً 76 سالہ کاشی بائی گزشتہ ایک ہفتے سے شدید علیل تھیں۔ سانس کی تکلیف بڑھنے کے بعد انہیں داخل کرایا گیا تھا، جہاں حالت نازک ہونے پر وینٹی لیٹر سپورٹ پر رکھا گیا۔ ان کے انتقال کی خبر سے خاندان اور بہی خواہوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔