تاثیر1 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفٰی) سمری تھانہ پولیس نے آپریشن مسکان کے تحت گمشدہ موبائل فون برآمد کرکے اس کے مالک کو واپس کر دیا۔ موبائل ملنے کے بعد کمرولی گاؤں کے رہنے والے شمبھو کمار رام نے راحت کی سانس لی۔موصولہ اطلاع کے مطابق کمرولی گاؤں کے رہنے والے سنیل رام کے بیٹے شمبھو کمار رام 30 جون 2026 کو اپنے گھر سے سمری جا رہے تھے۔ اسی دوران کمرولی بستواڑہ واقع شاردا کانوینٹ کے قریب ان کا ریڈمی نوٹ 14 پرو موبائل کہیں گر گیا تھا۔ کافی تلاش کے باوجود موبائل نہیں ملا تو انہوں نے سمری تھانے میں سنہا درج کرانے کے لیے درخواست دی تھی۔
تھانہ انچارج اروند کمار نے بتایا کہ آپریشن مسکان کے تحت گمشدہ موبائل برآمد کرکے اس کے مالک شمبھو کمار رام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی اس پہل سے موبائل مالک کو بڑی راحت ملی ہے

